QR CodeQR Code

معاہدے کے تحت پی ٹی آئی کو عزیر بلوچ سے مدد ملی، حبیب جان

12 Jul 2020 09:39

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں حبیب جان نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی عزیر اور ان کے ساتھیوں سے پارٹی کی خفیہ حمایت چاہتی تھی کیونکہ انہیں میڈیا کی جانب سے سوالات کا خطرہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عزیر جان بلوچ کے معاون اور ساتھی حبیب جان بلوچ نے کہا ہے کہ عزیر جان نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف دونوں کی حمایت کی تھی لیکن پی ٹی آئی عزیر اور ان کے ساتھیوں سے پارٹی کی خفیہ حمایت چاہتی تھی کیونکہ انہیں میڈیا کی جانب سے سوالات کا خطرہ تھا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں حبیب جان نے وضاحت کی کہ عزیر جان، رحمان بلوچ اور دیگر نے پی ٹی آئی قیادت کو بتایا تھا کہ وہ حب الوطن پاکستانی ہیں اور کھلم کھلا حمایت کریں گے اور پی ٹی آئی کیلئے اپنی حمایت کو چھپائیں گے نہیں۔حبیب جان نے دعویٰ کیا کہ عزیر جان بلوچ کی حمایت کے بغیر عمران خان اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کراچی میں داخل نہیں ہو سکتے تھے اور عوامی جلوس نہیں کر سکتے تھے۔ وفاقی وزراء فیصل واوڈا اور علی زیدی عزیر جان بلوچ کی حمایت کے بغیر عوامی ریلیوں کے انعقاد کی پوزیشن میں نہیں تھے۔

حبیب جان نے انکشاف کیا کہ یہ 2011ء تھا جب پی ٹی آئی یوکے کی سابق صدر رابعہ ضیاء جو اب پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کیلئے کام کرتی ہیں، نے انہیں فون کیا اور کہا کہ عمران خان ذوالفقار مرزا سے بات کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ دونوں عمران خان اور مرزا عین اسی وقت اتفاق سے لندن میں تھے۔ حبیب جان کا کہنا تھا کہ وہ مغربی لندن کے دعوت ریستوران میں تھے جب انہیں رابعہ کا فون آیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہم پی ٹی آئی کی حمایت کریں گے۔ اس کی پیروی کرتے ہوئے عزیر نے 25 یا 40 گاڑیاں پی ٹی آئی کراچی کے جلسے کیلئے بھیجیں؛ ہم نے پی ٹی آئی لاڑکانہ کے جلسے کیلئے بھی اپنی افرادی قوت بھیجی۔ حبیب جان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کی انسداد بدعنوانی ایجنڈے کیلئے ان کی حمایت کی اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہمارے پاس کوئی اور دوسری چوائس نہیں تھی۔


خبر کا کوڈ: 873914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873914/معاہدے-کے-تحت-پی-ٹی-ا-ئی-کو-عزیر-بلوچ-سے-مدد-ملی-حبیب-جان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org