0
Sunday 12 Jul 2020 17:12

نوجوان کی گمشدگی کا 20واں دن، افراد خانہ کا پریس کالونی میں احتجاج

نوجوان کی گمشدگی کا 20واں دن، افراد خانہ کا پریس کالونی میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ 20 دنوں سے پُراسرار طور پر لاپتہ کنگن کے شادی شدہ نوجوان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے افراد خانہ نے پریس کالونی میں ایک بار پھر احتجاج کیا اور اس کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ پریس کالونی سرینگر میں آج اُس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب کنگن سے تعلق رکھنے والے پُراسرار طور لاپتہ شادی شدہ نوجوان نور الحسن ولد غلام حسن وانی کے افراد خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہاتھوں میں پلے کارڈس لئے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ لاپتہ نور الحسن کی والدہ نے بتایا کہ بتایا کہ اُن کا بیٹا پیشے سے میڈیکل اسسٹنٹ ہے اور وہ 22 جون کو حسب معمول صبح سویرے اپنی نجی گاڑی میں دکان پر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تب سے لیکر اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے جبکہ انہوں نے اُسے ہر ممکن جگہ پر تلاش کیا۔ احتجاج میں شامل ایک بزرگ شہری، جو لاپتہ نوجوان کا قریبی رشتہ دار ہے، نے بتایا کہ نور الحسن کی گاڑی لار گاندربل میں ایک کوچے سے پولیس برآمد کی، جس میں نور الحسن کا لنچ بُکس اور ادویات موجود تھیں لیکن وہ کہیں نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے گاڑی اپنی تحویل میں رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نور الحسن دیر ہوجانے پر گھر ضرور فون کرکے مطلع کرتا تھا لیکن 22 جون کو اُس نے کوئی فون نہیں کیا۔ انہوں نے خدشتہ ظاہر کیا کہ اُن کے بیٹے کو کسی نے اغوا کیا ہے۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا اُن کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 873936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش