QR CodeQR Code

عذیر بلوچ سے نہیں ملا، حبیب جان جھوٹ بول رہا ہے، رحمن ملک

12 Jul 2020 11:52

سینیٹر رحمن ملک نے لندن میں وکیل کو حبیب جان اور من گھڑت خبر چلانے والے چینل کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حبیب جان کا میرے عذیر بلوچ سے ملنے کا دعویٰ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں مسترد کرتا ہوں۔ سینیٹر رحمن ملک نے لندن میں وکیل کو حبیب جان اور من گھڑت خبر چلانے والے چینل کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان نے کہا کہ رحمن ملک تمام زندگی کبھی بھی عزیر بلوچ سے نہیں ملے، حبیب جان کا مبینہ وڈیو میں رحمن ملک کے حوالے سے دعویٰ جھوٹ ہے، رحمن ملک نے بحیثیت وزیر داخلہ عذیر بلوچ کیخلاف کارروائی شروع کی، آصف زرداری کی منظوری سے رحمن ملک نے عذیر بلوچ کو بلیک لسٹ اور پابندیاں لگانے کا حکم دیا۔


خبر کا کوڈ: 873940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873940/عذیر-بلوچ-سے-نہیں-ملا-حبیب-جان-جھوٹ-بول-رہا-ہے-رحمن-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org