QR CodeQR Code

جنوبی افریقا میں چرچ پر حملے میں 5 افراد ہلاک

12 Jul 2020 12:00

پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے چرچ سے خواتین اور بچوں سمیت کئی یرغمال افراد کو بازیاب  کروایا اور 40 حملہ آوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقا میں چرچ پر مسلح افراد کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جوہانسزبرگ کے مضافات میں واقع چرچ میں مسلح گروپ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ چرچ میں موجود باقی افراد کو یرغمال بنا لیا گیا، پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے چرچ سے خواتین اور بچوں سمیت کئی یرغمال افراد کو بازیاب  کروایا اور 40 حملہ آوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے کی وجہ چرچ کی قیادت سے جڑا تنازع ہے جو  2016ء میں چرچ کے لیڈر کے انتقال کے بعد سے چلا آ رہا ہے جب کہ چرچ سے گرفتار کیے جانے والے افراد کا تعلق ساؤتھ افریقن نیشنل ڈیفنس فورس اور جوہانسزبرگ پولیس سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 873943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873943/جنوبی-افریقا-میں-چرچ-پر-حملے-5-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org