0
Sunday 12 Jul 2020 12:00

جنوبی افریقا میں چرچ پر حملے میں 5 افراد ہلاک

جنوبی افریقا میں چرچ پر حملے میں 5 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقا میں چرچ پر مسلح افراد کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جوہانسزبرگ کے مضافات میں واقع چرچ میں مسلح گروپ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ چرچ میں موجود باقی افراد کو یرغمال بنا لیا گیا، پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے چرچ سے خواتین اور بچوں سمیت کئی یرغمال افراد کو بازیاب  کروایا اور 40 حملہ آوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے کی وجہ چرچ کی قیادت سے جڑا تنازع ہے جو  2016ء میں چرچ کے لیڈر کے انتقال کے بعد سے چلا آ رہا ہے جب کہ چرچ سے گرفتار کیے جانے والے افراد کا تعلق ساؤتھ افریقن نیشنل ڈیفنس فورس اور جوہانسزبرگ پولیس سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 873943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش