0
Sunday 12 Jul 2020 13:07

عالمی ادارہ صحت کا وائرس کی روک تھام کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر زور

عالمی ادارہ صحت کا وائرس کی روک تھام کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر زور
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ممالک کو اقدامات تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی اس پر قابو پانا ممکن ہے۔ جہاں پچھلے 6 ہفتوں میں دنیا بھر میں کیسز کی تعداد دوگنی ہوئی ہے وہیں ازبکستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے اور ہانگ کانگ نے مقامی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن میں "غیر معمولی اضافہ" ریکارڈ ہونے کے بعد اسکول پیر سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے ممالک سے اٹلی، اسپین، جنوبی کوریا اور بھارت میں کیسز میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چاہے اس وبا کا پھیلاؤ کتنا ہی برا کیوں نہ ہو اسے روکنا ممکن ہے۔ ہیلتھ ایجنسی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آنے والے طوفان کا حوالہ دیتے ہوئے نیو ہیمپشائر میں انتخابی ریلی منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ ٹرمپ نے صحت ماہرین کی تجویز کے خلاف بڑے اجتماعات کرنے پر زور دیا ہے جبکہ وبائی امراض کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑے اجتماعات اور محدود جگہوں میں ہوا کے ذریعے وائرس کے پھیلنے کے خطرات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش