QR CodeQR Code

ٹرمپ نے بالآخر ماسک پہن لیا

12 Jul 2020 13:30

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 66 ہزار 528 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے باعث مزید 760 اموات واقع ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قسم توڑ دی اور بالآخر کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ماسک پہن ہی لیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پہلی بار چہرے پر ماسک پہن کر عوام کے سامنے اس وقت انٹری دی جب وہ میری لینڈ کے ملٹری ہسپتال میں زیرِ علاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتیں کر رہے تھے۔ عوام کو وبا سے بچاؤ کی ترغیب نہ دینے اور عوامی اجتماعات میں ماسک نہ پہننے پر امریکی صدر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں تھے۔ دھر امریکی ریاست فلوریڈا میں ایس او پیز کے تحت 2 تھیم پارک کھول دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 66 ہزار 528 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے باعث مزید 760 اموات واقع ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873960/ٹرمپ-نے-بالا-خر-ماسک-پہن-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org