0
Sunday 12 Jul 2020 13:45

ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا، ترجمان پاور ڈویژن

ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا، ترجمان پاور ڈویژن
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہو گیا۔ ترجمان پاور ڈویژن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 697 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے لئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی ہے اور 290 ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا، کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور شہر کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 873967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش