QR CodeQR Code

بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا بھیانگ کھیل کھیل رہا ہے، میاں اسلم اقبال

12 Jul 2020 13:58

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو کشمیر کے ڈومیسائل کا اجراء غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارت کا نام نہاد سیکولرازم کا اصل مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، ہٹلر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا بھیانگ کھیل کھیل رہا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیوں کو کشمیر کے ڈومیسائل کا اجراء غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارت کا نام نہاد سیکولرازم کا اصل مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے کہا کہ ہٹلر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا، کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کی آزادی کیلئے واضح ویژن رکھتے ہیں اور عالمی برادری کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 873968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873968/بھارت-کشمیر-میں-آبادی-کا-تناسب-بدلنے-بھیانگ-کھیل-رہا-ہے-میاں-اسلم-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org