0
Sunday 12 Jul 2020 14:07

آیا صوفیہ کو مسجد قرار دینے پر ماتم کرنیوالے عربوں کو مسجد اقصیٰ پر روتے نہیں دیکھا، حماس

آیا صوفیہ کو مسجد قرار دینے پر ماتم کرنیوالے عربوں کو مسجد اقصیٰ پر روتے نہیں دیکھا، حماس
اسلام ٹائمز۔ تحریک مزاحمت حماس نے جمعہ کے روز استنبول میں آیا صوفیا مسجد  کو مسلمانوں نمازیوں کے لئے کھولنے کے ترک عدالت کے فیصلے کی تائید کی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے غیر ملکی میڈیا امور کے سربراہ رافت مرا نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ اقدام ایک ایسا فیصلہ ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان فخر محسوس کرتے ہیں۔ مرا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے، ترک حکام کی جانب سے آیا صوفیا کو مسجد قرار دینے کے بعد، کچھ عرب حلقوں کے درمیان ماتم اور غم کی کیفیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تم نے کبھی بھی ایسے افراد کو مسجد اقصیٰ پر روتے نہیں دیکھا، جس پر قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل  خلاف ورزیوں کا سامنا ہے، جب ہمیں قابض اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی ابراہیمی مسجد اور دیگر مساجد میں اذان سے روکا گیا تو ہم نے کوئی آواز نہیں سنی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز ترک صدر رجب ایردوان نے استنبول کی مشہور آیا صوفیا کو مسلم عبادت کے لئے کھول دیا تھا، جب ایک اعلی عدالت نے سن 1934ء میں عمارت کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 873971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش