QR CodeQR Code

فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد

12 Jul 2020 14:31

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں پر صارفین کی معلومات نہ رکھنے، فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ارب 68 کروڑ روپےکے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک نےقوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 15 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق ان 15 بینکوں پر صارفین کی معلومات نہ رکھنے، فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر  ایک ارب 68 کروڑ روپےکے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ کمرشل بینکوں پر یہ تمام جرمانے مرکزی بینک نے مارچ سے جون 2020ء کے دوران کیے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 873982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873982/فارن-ایکسچینج-قوانین-کی-خلاف-ورزی-پر-15-کمرشل-بینکوں-بھاری-جرمانے-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org