0
Sunday 12 Jul 2020 16:03

گلگت، ہوٹلز ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز کا شاہراہ قراقرم پر دھرنا دینے کا اعلان

گلگت، ہوٹلز ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز کا شاہراہ قراقرم پر دھرنا دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز اور ٹورآپریٹرز نے اعلان کیا ہے کہ اگلے دو دنوں میں جی بی حکومت نے سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیں گے، کرونا وائرس کی وجہ سے ایک طرف ہوٹل انڈسٹری اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے تو دوسری طرف حکومت نے ہوٹلوں کے 2 کروڈ سے زائد بقایہ جات ادا نہیں کئے ہیں۔ سنٹرل پریس کلب میں گلگت بلتستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ناصر نے علی مدد، علی انور خان سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہوٹلز مالکان اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بہت سارے وعدے کئے اور ایس او پی کے تحت کاروبار کھولنے کی یقین دہانی کرائی مگر افسوس کہ ہمیشہ کی طرح صرف طفل تسلیاں تھیں، گزشتہ 8 ماہ سے وعدوں پر انتظار کرنا پڑا۔ اب تنگ آمد بجنگ آمد کے تحت 13 جولائی کے بعد اپنے خاندانوں اور ملازمین کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 874000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش