0
Sunday 12 Jul 2020 17:00

کراچی کیلئے 260 ملین گیلن پانی کا منصوبہ کے فور فیز ون تاخیر کا شکار

کراچی کیلئے 260 ملین گیلن پانی کا منصوبہ کے فور فیز ون تاخیر کا شکار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے لئے 260 ملین گیلن پانی کا منصوبہ کے فور فیز ون تاخیر کا شکار ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے کے فور منصوبے سے متعلق وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا، خط صوبائی سیکریٹری پلاننگ نے وفاقی سیکریٹری پلاننگ کو لکھا جس میں بتایا گیا ہے کہ کے فور منصوبہ خاص وجوہات اور ڈیزائن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ خط کے متن کے مطابق منصوبہ ساز کمپنی نیسپاک مسئلے کے حل کے لئے رابطے میں ہے، سندھ حکومت نے کمپنی کو ڈیزائن کے ازسر نو جائزہ لینے کا کہا تھا۔ سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ نیسپاک سے مشترکہ کمپنی ڈیلٹاز نے گزشتہ سال رپورٹ جمع کرائی تھی، عثمانی اینڈ کمپنی لمیٹڈ نے ازسر نو رپورٹ کو مسترد کردیا تھا، نیسپاک، ڈیلٹاز اور او سی ایل میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔

خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت نے نومبر 2019ء میں ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی او سی ایل کے ڈیزائن پر تحفظات کا جائزہ لینے کے لئے بنی تھی، کے فور منصوبہ 17 جون کو ہونے والے اجلاس میں رکھا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیزائن درست اور منصوبے فوراً مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سندھ حکومت کے مطابق سندھ کابینہ نے کمیٹی کی تمام سفارشات کو منظور کیا، حتمی رپورٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے وفاقی وزیر پلاننگ کو جمع کرا دی ہے، منصوبے کا ترمیمی پی سی ون اور تیکنیکی کمیٹی کی رپورٹ تیار ہے، پلاننگ کمیشن کی منظوری کے بعد رپورٹ جمع کروا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 874006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش