QR CodeQR Code

شرميلا فاروقی کا بھی عزیر بلوچ سے ملاقات پر ردعمل آگیا

12 Jul 2020 17:29

نجی ٹی وی سے گفتگو ميں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے جو ویڈیو ٹویٹ کی میں نے دیکھی ہے، انہوں نے سوال کيا کہ کيا علی زيدی کے نزديک عزير بلوچ سے زيادہ ملک کا کوئی مسئلہ اہم نہيں، يہ بھی کہا کہ وفاقی وزير جلد سپريم کورٹ جائيں تاکہ فيصلہ ہوجائے کہ اصل جے آئی ٹی کون سی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پيپلز پارٹی کی رہنماء شرميلا فاروقی کا بھی عزیر بلوچ سے ملاقات پر ردعمل آگیا، کہتی ہيں کہ عزير بلوچ سے ايک عشائيہ ميں ملاقات ہوئی تھی جو ثانيہ ناز نے دی تھی۔ معروف گینگسٹر عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ساتھ لیاری گینگ وار کے اہم کردار کے تعلقات پر کافی شد و مد سے باتیں کررہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی کی بھی عزیر بلوچ کے ساتھ تصویر موجود ہے، جس پر وضاحت دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ سے ملاقات ایک عشائیہ میں ہوئی تھی جو پی پی پی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز نے دیا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو ميں شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے جو ویڈیو ٹویٹ کی میں نے دیکھی ہے، انہوں نے سوال کيا کہ کيا علی زيدی کے نزديک عزير بلوچ سے زيادہ ملک کا کوئی مسئلہ اہم نہيں، يہ بھی کہا کہ وفاقی وزير جلد سپريم کورٹ جائيں تاکہ فيصلہ ہوجائے کہ اصل جے آئی ٹی کون سی ہے۔ چند روز قبل سندھ حکومت نے عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹس محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 874009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874009/شرميلا-فاروقی-کا-بھی-عزیر-بلوچ-سے-ملاقات-پر-ردعمل-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org