0
Sunday 12 Jul 2020 17:37

لياری گينگ وار کو پيپلز پارٹی کی پشت پنائی حاصل تھی، سابق پولیس چیف

لياری گينگ وار کو پيپلز پارٹی کی پشت پنائی حاصل تھی، سابق پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے سابق پولیس چیف اختر حسن گورچانی نے کہا ہے کہ پیپلز امن کمیٹی کو ذوالفقار مرزا کی پشت پناہی حاصل تھی اور انہوں نے ہی امن کمیٹی کو اسلحہ دیا تھا۔ کراچی کے سابق پوليس چيف اختر حسن گورچانی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لياری گينگ وار کو پيپلز پارٹی کے اس وقت کے وزير داخلہ ذوالفقار مرزا کی پشت پنائی حاصل تھی۔ سابق پولیس چیف نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے پيپلز امن کميٹی کو اسلحہ ديا، کہا يہ گيا تھا کہ یہ اسلحہ حفاظت کيلئے ديا جارہا ہے ليکن اس سے شہر کا امن تباہ ہوا تو لياری آپريشن شروع کيا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عذير بلوچ کے لئے ايس ايچ او لگانا کوئی بڑی بات نہيں، جب وزير داخلہ آپ کے ساتھ ہو تو تعيناتی کرانا کون سی بڑی بات ہے۔ اختر حسن گورچانی نے یہ بھی کہا کہ ديکھنے کی ضرورت ہے کہ پيپلز پارٹی کے کس کس رہنماء نے ذوالفقار مرزا کا ساتھ ديا تھا۔
خبر کا کوڈ : 874011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش