0
Sunday 12 Jul 2020 17:46

عذیر بلوچ کو استعمال کرنے والی طاقتور سیاسی شخصیات آزاد ہیں، علی زیدی

عذیر بلوچ کو استعمال کرنے والی طاقتور سیاسی شخصیات آزاد ہیں، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، میری درخواست ہے عذیر بلوچ کو رینجرز کی تحویل میں دیا جائے، عذیر بلوچ اگر سندھ پولیس کی تحویل میں رہا تو اسے طاقتور مافیا سے خطرہ ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ منشیات فروش اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، عذیر بلوچ کئی سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، عذیر بلوچ کو استعمال کرنے والی طاقتور سیاسی شخصیات آزاد ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ میں نے اپنے ملک اور دہشتگردی کا شکار لوگوں کیلئے اپنے حصے کا کام کردیا، میں نے یہ کام کرنے کیلئے اپنا سب کچھ خطرے میں ڈال دیا، مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں دی گئیں، میں معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جاﺅں گا، امید ہے عدالت انصاف کرے گی۔ علی زیدی نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ عذیر بلوچ کو رینجرز کی تحویل میں دیا جائے، عذیر بلوچ اگر سندھ پولیس کی تحویل میں رہا تو اسے طاقتور مافیا سے خطرہ ہے، عذیر بلوچ بھی یہی خدشہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ظاہر کرچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش