0
Sunday 12 Jul 2020 18:21

چین کے تعاون سے آئی ٹی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، عاصم باجوہ

چین کے تعاون سے آئی ٹی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، عاصم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کر دی گئی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی اور گوادر تک کیبلز بچھائی جائیں گی، آپٹیکل کیبلز کا کام ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے آئی ٹی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی و وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچنے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب پاکستان میں ماس ٹرانزیشنل پراسس کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدوں سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا جبکہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچپسی لے رہا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے آئرن برادر ہونے کا عکاس ہے اور معاہدوں سے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری آئے گی جبکہ سی پیک منصوبے پاکستانی عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سی پیک فیز ٹو میں نئے ریلوے ٹریک بنائے جائیں گے جس سے ریلوے کی کارکردگی اور رفتار میں تیزی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 874016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش