QR CodeQR Code

نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل مواد پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کریں، حسن محی الدین قادری

12 Jul 2020 19:19

منعقدہ سوشل میڈیا اور اخلاقیات کے موضوع پر لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئیڈیالوجی کیخلاف سوشل میڈیا پر مواد کی بھر مار ہے، سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا پر کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ 20روزہ آن لائن سوشل میڈیا ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خرم نواز گنڈا پور، نوراللہ صدیقی، مظہر محمود علوی، عمر قریشی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، عائشہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا منفی استعمال کر رہے ہیں، نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے مواد اور معلومات پر آنکھیں بند کر کے یقین نہ کیا کریں، تحقیق ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ سوشل میڈیا اور اخلاقیات کے موضوع پر لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آئیڈیالوجی کیخلاف سوشل میڈیا پر مواد کی بھر مار ہے، سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا پر کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ 20روزہ آن لائن سوشل میڈیا ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خرم نواز گنڈا پور، نوراللہ صدیقی، مظہر محمود علوی، عمر قریشی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، عائشہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا۔

خرم نواز گنڈاپور نے منہاج یوتھ لیگ کو 20روزہ کامیاب سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر اسلام، پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہونیوالے زہریلے پروپیگنڈے کو رد کریں۔ منہاج یوتھ لیگ کے ہزاروں نظریاتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ایسے شر پسند عناصر کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ سوشل میڈیا رواں صدی کا جدید اور موثر ترین ذریعہ ابلاغ ہے، موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے، موبائل اور نیٹ استعمال کرنیوالا ہر نوجوان ملک کے استحکام اور اتحاد و یکجہتی کیلئے اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن اور قانون پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے سوشل میڈیا کے جدید ذرائع ابلاغ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہاکہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے نوجوانوں کی ٹریننگ بہت ضروری ہے، تعلیم کے حصول، شعور کی ترقی اور اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا دو طرفہ ذریعہ اظہار ہے۔ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے ہر نیٹ یوزر کو بنیادی معلومات سے آگاہ ہونا چاہیے۔ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی سماجی، اخلاقی امور میں تربیت کیلئے اپنا عملی کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب سے علامہ غلام مرتضی علوی، چودھری عرفان یوسف، عائشہ مبشر، منصور قاسم اعوان، عمر قریشی، ساجد حسن، محسن مشتاق اور حاجی فرخ خان نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 874022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874022/نوجوان-سوشل-میڈیا-پر-وائرل-مواد-ا-نکھیں-بند-کرکے-یقین-نہ-کریں-حسن-محی-الدین-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org