QR CodeQR Code

یمن، جارح سعودی عرب کا "حجہ" پر ہوائی حملہ، 10 بیگناہ شہری شہید و زخمی

12 Jul 2020 20:23

جارح امریکی-سعودی فوجی اتحاد کیجانب سے یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ کے شہر وشحہ میں ایک گھر کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جو سعودی بموں کے لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حملے کا شکار بننے والے یمنی گھر کے اندر دسیوں بیگناہ شہری موجود تھے جبکہ مقامی میڈیا کیمطابق اس حملے میں کم از کم 10 یمنی شہریوں کے شہید و زخمی ہونیکی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے شمال مغربی صوبے پر حملہ کر کے 10 بیگناہ یمنی شہریوں کو شہید و زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جارح امریکی-سعودی فوجی اتحاد نے یمنی صوبے حجہ کے شہر "وشحہ" میں واقع ایک گھر کو اپنے ہوائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ہوائی حملے میں نشانہ بننے والے اس گھر کے اندر بچوں و خواتین سمیت دسیوں افراد موجود تھے جبکہ سعودی بموں کے پھٹنے سے شہری عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی-امریکی فوجی اتحاد کے اس جارحانہ حملے میں کم از کم 10 بیگناہ یمنی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ 2015ء سے امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی جانب سے غریب ترین مسلم ملک یمن کے خلاف جاری ہولناک جنگ میں تاحال لاکھوں بیگناہ یمنی شہری زخمی و اپاہج اور خواتین و بچوں سمیت ہزاروں دوسرے شہید ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 874024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874024/یمن-جارح-سعودی-عرب-کا-حجہ-پر-ہوائی-حملہ-10-بیگناہ-شہری-شہید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org