1
Sunday 12 Jul 2020 20:23

یمن، جارح سعودی عرب کا "حجہ" پر ہوائی حملہ، 10 بیگناہ شہری شہید و زخمی

یمن، جارح سعودی عرب کا "حجہ" پر ہوائی حملہ، 10 بیگناہ شہری شہید و زخمی
اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے شمال مغربی صوبے پر حملہ کر کے 10 بیگناہ یمنی شہریوں کو شہید و زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جارح امریکی-سعودی فوجی اتحاد نے یمنی صوبے حجہ کے شہر "وشحہ" میں واقع ایک گھر کو اپنے ہوائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ہوائی حملے میں نشانہ بننے والے اس گھر کے اندر بچوں و خواتین سمیت دسیوں افراد موجود تھے جبکہ سعودی بموں کے پھٹنے سے شہری عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی-امریکی فوجی اتحاد کے اس جارحانہ حملے میں کم از کم 10 بیگناہ یمنی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ 2015ء سے امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی جانب سے غریب ترین مسلم ملک یمن کے خلاف جاری ہولناک جنگ میں تاحال لاکھوں بیگناہ یمنی شہری زخمی و اپاہج اور خواتین و بچوں سمیت ہزاروں دوسرے شہید ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش