0
Sunday 12 Jul 2020 22:09

مون سون بارشیں، خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع حساس ترین قرار

مون سون بارشیں، خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع حساس ترین قرار
اسلام ٹائمز۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے مون سون بارشوں کے باعث 10 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیدیا۔ پی ڈی اے ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے 10 اضلاع میں شدید بارشوں، آندھی اور طوفان کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر حفاظتی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتے سے ممکنہ طور پر 10 اضلاع میں مون سون بارشوں کے باعث خطرناک صورتحال کے باعث پیشیگی ایمرجنسی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت ادویات کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کیلئے ہسپتالوں کے سربراہوں اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے، پشاور سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں آئندہ ہفتے سے شدید بارشوں، آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کیلئے حفاظتی اقدامات قبل از وقت شروع کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش