QR CodeQR Code

پشاور، ایئر پورٹ پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات، ایئر پورٹ‌ انتظامیہ کا ایکشن

12 Jul 2020 23:14

ائیر پورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری سے جون تک سات واقعات رپورٹ ہو ئے ہیں، اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں لیزر لائٹ پڑنے سے متاثر ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹ پڑنے سے جہازوں کے لئے خطرناک صورت حال پیش آنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں، ائیر پورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری سے جون تک سات واقعات رپورٹ ہو ئے ہیں، اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں لیزر لائٹ پڑنے سے متاثر ہوئی ہیں۔ اندرون ملک سے آنے والی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہونے کے واقعات سامنے آئے اور کپتانوں نے شکایت کی، طیاروں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور ائیر پورٹ انتظامیہ نے ہوم سیکریٹری کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے، لیزر لائٹس کے واقعات پر کمشنر اور پولیس انتظامیہ کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا گیا۔ ائیر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کے باہر لگی لیزر لائٹس جہازوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، شکایات کے باوجود ابھی تک ضلعی انتظامیہ، پولیس نے مؤثر کارروائی نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 874035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874035/پشاور-ایئر-پورٹ-پر-لیزر-لائٹس-مارنے-کے-واقعات-پورٹ-انتظامیہ-کا-ایکشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org