0
Sunday 12 Jul 2020 23:22
معصوم بچوں کو ہوس کا نشانہ بنانے والا

راولپنڈی کے مدرسے کا بدکار معلم حمید آحمد گرفتار

راولپنڈی کے مدرسے کا بدکار معلم حمید آحمد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے مسکین آباد کے جامعہ میں زیر تعلیم دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے ماموں نے بتایا کہ اس کا بارہ سالہ بھانجا مسکین آباد کے مقامی مدرسے میں قاری غازی حمید احمد کے پاس قرآن مجید حفظ کر رہا تھا۔ بچے نے بڑے بھائی کو روتے ہوئے بتایا کہ قاری حمید نے اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ قاری غازی حمید اس سے قبل بھی دس سالہ بچے کو متعدد مرتبہ زبردستی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دونوں بچوں کا طبی معائنہ کرانے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور بعدازاں چھاپہ مار کر ملزم قاری غازی حمید کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے طبی معائنے اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش