0
Monday 13 Jul 2020 00:24

ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کی کابینہ کا اجلاس، آئندہ کا لائحہ عمل طے

ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کی کابینہ کا اجلاس، آئندہ کا لائحہ عمل طے
اسلام ٹائمز۔ ریاستی کابینہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا ماہانہ اجلاس سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی زیر صدارت وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم قومی، ملی و تنظیمی امور اور شعبہ جات کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حسب ذیل فیصلہ جات کیے گیے۔ جس کے مطابق 5 اگست برسی قائد شہید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینی کا مرکزی پروگرام مظفر آباد میں منعقد ہو گا، جس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ویڈیو لنک پر لائیو خطاب کے علاوہ مقامی قائدین و عمائدین بھی خطاب کریں گے جبکہ اضلاع میں بھی اسی دن اسی نوعیت کے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور ان کی اہلیہ پر کیے گے سفکانہ، دہشتگردانہ و قاتلانہ حملے کے ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری اور حکومتی بے حسی کے حوالے سے تشویش اور انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے اس بابت تاحال کی گئی کاروائی پر بریفنگ لے کر آئندہ لائحہ عمل وضع کیا جائے گا، نیز اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت اور مقامی زعماء سے بھی رہنمائی لی جاۓ گی۔

اس کے علاوہ شعبہ سیاسیات کی فعالیت بہتر بنانے اور سیاسی عمل تیز کرنے کے لیے سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد خان مغل کے ہمراہ سید وقارت کاظمی کو ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات تعینات کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل نے ہر دو صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر پولیٹکل لائحہ عمل وضع کریں چونکہ الیکشن اگلے سال متوقع ہیں لہذا آج سے ہی اس پر کام کا آغاز کیا جائے اور اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید طالب حسین ہمدانی، سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی، ڈائریکٹر المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سید رضی عباس سبزواری، سیکرٹری روابط سید عامر نقوی، سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد خان مغل اور ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات سید وقارت کاظمی اور دیگر بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 874041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش