0
Sunday 12 Jul 2020 23:28

خیبر پختونخوا، مزید 12 افراد کورونا سے جاں بحق، اموات 1099 ہو گئی

خیبر پختونخوا، مزید 12 افراد کورونا سے جاں بحق، اموات 1099 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختون خوا میں مزید 12 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1099 ہو گئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں کورونا وباء سے مزید 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں سے 9 کا تعلق پشاور سے، 2 دیر لوئر اور ایک کا ایبٹ آباد سے ہے جب کہ صوبے بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1099 ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30486 ہو گئی جب کہ کورونا سے مزید 387 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد 21158 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش