0
Sunday 12 Jul 2020 23:59

جماعت اسلامی کا دودھ سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش

جماعت اسلامی کا دودھ سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے دودھ سمیت روزمرہ کی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے قیمتوں پر کنٹرول اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے سنجیدہ و کرپشن فری اقدامات کرے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ حکومتی نااہلی اور ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے عوام مہنگائی بے روزگاری، کرپشن، بجلی بحران سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں، جو کہ بلند و بانگ حکومتی دعوؤں کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر پٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، حکومت کی عوام دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سودی نظام اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی اور عوام مسائل سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سنت کے نظام کیلئے کوشاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 874047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش