0
Monday 13 Jul 2020 00:31

پشاور، نوجوانوں کا پب جی اور ٹک ٹاک کیخلاف احتجاج، پابندی برقرار رکھنے کا مطالبہ

پشاور، نوجوانوں کا پب جی اور ٹک ٹاک کیخلاف احتجاج، پابندی برقرار رکھنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں نوجوانوں نے ٹک ٹاک اور پب جی کے خلاف احتجاج کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں شہریوں نے موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک اور پلیئر ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) کے خلاف احتجاج کیا اور دونوں اپیس پر پابندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر درج تھا کہ ’’حکومت ہمارے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ٹک ٹاک اور پب جی پر عائد کی جانے والی پابندی کو برقرار رکھے۔‘‘ مظاہرے میں شریک ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹک ٹاک اور پب جی کے چکر میں اپنا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں، حکومت اس بات کا نوٹس لے کر ویڈیو شیئرنگ ایپ کو ملک بھر میں بند کردے تاکہ نوجوان نسل کو بچایا جاسکے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم جولائی کو  پب جی گیم پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیم پر مستقل پابندی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، ہمیں گیم کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں تھیں اور یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ نوجوانوں میں گیم کی وجہ سے خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش