QR CodeQR Code

جنوبی افریقا میں چرچ پر حملے میں 5 افراد ہلاک

13 Jul 2020 00:40

چرچ میں موجود باقی افراد کو یرغمال بنالیا گیا، پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے چرچ سے خواتین اور بچوں سمیت کئی یرغمال افراد کو بازیاب کروایا اور 40 حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقا میں چرچ پر مسلح افراد کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوہانسزبرگ کے مضافات میں واقع چرچ میں مسلح گروپ نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ چرچ میں موجود باقی افراد کو یرغمال بنالیا گیا، پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے چرچ سے خواتین اور بچوں سمیت کئی یرغمال افراد کو بازیاب کروایا اور 40 حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے کی وجہ چرچ کی قیادت سے جڑا تنازع ہے، جو  2016 میں چرچ کے لیڈر کے انتقال کے بعد سے چلا آرہا ہے جب کہ چرچ سے گرفتار کیے جانے والے افراد کا تعلق ساؤتھ افریقن نیشنل ڈیفنس فورس اور جوہانسزبرگ پولیس سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 874051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874051/جنوبی-افریقا-میں-چرچ-پر-حملے-5-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org