0
Monday 13 Jul 2020 01:05

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون زخمی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عمر رسیدہ خاتون زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی عمر رسیدہ خاتون زخمی ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت اب تک سیز فائر کی 1643 خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش