0
Monday 13 Jul 2020 08:46

لاہور، سنی تحریک کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف مظاہرہ

لاہور، سنی تحریک کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے اسلام آباد میں سرکاری خرچ پر مندر کی تعمیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ملک ہے، جہاں آئین اور قانون کے مطابق اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن اسلامی مملکت کے قومی خزانے سے غیر مسلم عبادت گاہ کی تعمیر جائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں اگر خود اپنے خرچ پر اپنی عبادتگاہ تعمیر کرنا چاہیں تو کسی کو اعتراض نہ ہوگا، حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے۔ رہنماوں نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کو تمام مذاہب پر برتری حاصل ہے، کیونکہ اسلام کی آمد کے ساتھ ہی سابقہ تمام شریعتیں منسوخ ہو چکی ہیں، حضرت محمد ؐ آخری پیغمبر اور اسلام آخری دین ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کے نزدیک اگر تمام مذاہب برابر ہیں اور اسلام کو کسی مذہب پر فوقیت حاصل نہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ خود کوئی دوسرا مذہب اختیار کر لیں، اسلامی معاملات کی غلط تشریح نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 874064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش