0
Monday 13 Jul 2020 19:10

عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کیلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں، چودھری پرویزالہیٰ

عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کیلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں، چودھری پرویزالہیٰ
اسلام ٹائمز۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مرتب کردہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے، تمام ارکان اور اسمبلی کے ملازمین ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا خصوصی خیال رکھیں، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ویڈیو لنک پر ہوا، جس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ارکان اسمبلی ملک ندیم کامران، سید عباس علی، خلیل طاہر سندھو، معاویہ اعظم، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ اسمبلی اجلاس، عید الاضحی اور محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مرتب کردہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے، تمام ارکان اور اسمبلی کے ملازمین ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا خصوصی خیال رکھیں، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے 52 اور اپوزیشن کے 48 ارکان اجلاس میں شرکت کر سکیں گے جبکہ باقی ارکان کیفے ٹیریا اور کمیٹی روم میں بڑی سکرین پر اسمبلی کی براہ راست کارروائی دیکھ سکیں گے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی اور محرم الحرام کیلئے این سی او سی کی میٹنگ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، میڈیا کوریج کیلئے پریس گیلری ارکان کیساتھ مل کر ایس او پیز مرتب کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 874065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش