QR CodeQR Code

امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد آتشزدگی

13 Jul 2020 09:02

مقامی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز سان ڈیاگو کے بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا جس پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے۔ 


اسلام ٹائمز۔ کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 سیلرز اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز سان ڈیاگو کے بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا جس پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجوکہ معمولی زخمی ہیں۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ 


خبر کا کوڈ: 874067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874067/امریکی-بحریہ-کے-جہاز-میں-دھماکے-بعد-ا-تشزدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org