QR CodeQR Code

علماء کرام کے ہوتے ہوئے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، پرویزالہیٰ

13 Jul 2020 09:11

قاری حنیف جالندھری نے چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ سے دینی کتب، مذہبی مواد کی تصدیق لازمی قرار دلوا کر آپ نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس فتنے کو دفن کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس قاری حنیف جالندھری نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور اسلام دشمن عناصر کیخلاف مل کر لائحہ عمل مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ راسخ الٰہی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آپ جیسے علماء کرام کی اسلام کیلئے گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، علماء کرام کے ہوتے ہوئے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

قاری حنیف جالندھری نے چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ سے دینی کتب، مذہبی مواد کی تصدیق لازمی قرار دلوا کر آپ نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس فتنے کو دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل منظور کروانے پر تمام علماء کرام آپ کے مشکور ہیں، اسلام کیلئے آپ کے گھرانے کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 874068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874068/علماء-کرام-کے-ہوتے-ہوئے-اسلام-دشمن-عناصر-اپنے-مقاصد-میں-کبھی-کامیاب-نہیں-ہوسکتے-پرویزالہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org