QR CodeQR Code

22 کشمیری مسلمانوں نے جان دیکر اذان مکمل کر کے پیغام دیا کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، شہباز شریف

13 Jul 2020 10:45

قائد حزب اختلاف و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا یوم شہدائے کشمیر پر شہدائے جموں و کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے ثابت کیا قرآن، اسلام کی حرمت انہیں جان سے پیاری ہے


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیر کی پکار بھارت سے تحریک آزادی کی صورت میں آج بھی گونج رہی ہے۔ قائد حزب اختلاف و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا یوم شہدائے کشمیر پر شہدائے جموں و کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے ثابت کیا قرآن، اسلام کی حرمت انہیں جان سے پیاری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا پیغام ہے، انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، شہدائے کشمیر کی پکار بھارت سے تحریک آزادی کی صورت میں آج بھی گونج رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر میں 5اگست 2019ء سے نئی شدت آئی جو انتہائی قابل مذمت ہے، کشمیری عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے سوال کررہے ہیں کہ انصاف کب ملےگا؟۔
 


خبر کا کوڈ: 874081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874081/22-کشمیری-مسلمانوں-نے-جان-دیکر-اذان-مکمل-کر-کے-پیغام-دیا-کہ-انہیں-شکست-نہیں-دی-جاسکتی-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org