QR CodeQR Code

سوات میں سیاح نہ آنے سے 400 ٹن ٹراؤٹ مچھلی ضائع ہونے کا خدشہ

13 Jul 2020 11:05

ٹراؤٹ فارمز مالکان نے بتایا کہ ٹراؤٹ مچھلی 14 ماہ میں فروخت کیلئے تیار ہوتی ہے جسکا وزن 250 گرام تک ہوتا ہے، سوات میں 400 ٹن ٹراؤٹ مچھلی ضائع ہونے اور 60 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کے باعث سیاحوں کی آمد پر پابندی کی وجہ سے سوات میں 400 ٹن ٹراؤٹ مچھلی ضائع ہونے اور 60 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ سوات ٹراؤٹ فش فارمنگ ایسوسی ایشن کے مطابق سوات میں دو سرکاری اور 150 سے زیادہ نجی ٹراؤٹ فارمز موجود ہیں، جن میں ایک اندازے کے مطابق اس وقت 4 لاکھ کلوگرام ٹراؤٹ مچھلی موجود ہے۔ سوات ٹراؤٹ فش فارمنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورنا کی وجہ سے سیاحوں کے آنے پر پابندی اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کی بندش سے ان مچھلیوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔ ٹراؤٹ فارمز مالکان نے بتایا کہ ٹراؤٹ مچھلی 14 ماہ میں فروخت کیلئے تیار ہوتی ہے جس کا وزن 250 گرام تک ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 874088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874088/سوات-میں-سیاح-نہ-ا-نے-سے-400-ٹن-ٹراؤٹ-مچھلی-ضائع-ہونے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org