0
Monday 13 Jul 2020 11:08

وزیراعظم یوتھ آجر اسکیم میں ترامیم کی منظوری

وزیراعظم یوتھ آجر اسکیم میں ترامیم کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزیراعظم کامیاب جوان یوتھ آجر اسکیم میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم یوتھ آجر اسکیم میں ترامیم کے بعد آجرانہ صلاحیت کے حامل 21 سے 45 سال کی خواتین اور مرد قرض حاصل کر سکیں گے، آئی ٹی شعبے کے لیے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہو گی۔ وزیراعظم یوتھ آجر اسکیم میں قرض حاصل کرنے کی تین سطحی درجہ بندی کی ہے، پہلے درجے میں ایک سے 10 لاکھ کے قرض دیئے جائیں گے، دوسرے درجے میں 10 لاکھ سے ایک کروڑ کے قرض دیئے جائیں گے۔ تیسرے درجے میں ایک سے ڈھائی کروڑ کے قرض دیئے جائیں گے جبکہ قرض طویل مدتی 8 سال کے لیے ہوں گے۔

قرضوں کا استعمال مشینری اور سامان کی خریداری کے لیے ہو گا۔ جوان یوتھ آجر اسکیم سے زراعت اور دیگر تمام شعبوں کے لیے بھی قرض لیے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ قرض ورکنگ کیپیٹل، جاری اخرجات، موٹر سائیکل رکشہ اور گاڑی کی لیز کے لیے بھی ہو گا۔ پہلے درجہ کے قرضوں پر شرح سود 3 فیصد، دوسرے پر 4 اور تیسرے پر 5 فیصد ہوگی، بینک قرض کی فراہمی کائیبور پر 4 فیصد اضافے پر کرے گا۔ قرضوں کا اضافی سود حکومت ادا کرے گی۔ عدم ادائیگی پر حکومت درجہ بندی کے بالترتیب قرضوں کے اصل کا 50 ،20 اور 10فیصد ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ بھی ترامیم میں شامل ہے کہ بینک تیس روز میں قرضوں کی درخواست کا فیصلہ کریں گے اور اسٹیٹ بینک سہ ماہی بنیاد پر اسکیم کی تفصیلات جاری کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 874091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش