0
Monday 13 Jul 2020 11:39

ہندوستان کشمیریوں کا تشخص مٹانا چاہتا ہے، راجہ فاروق

ہندوستان کشمیریوں کا تشخص مٹانا چاہتا ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں 13 جولائی کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق نے یوم شہدائے کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ 13جولائی 1931ء کو کشمیری ظلم اور آمریت کے خلاف کھڑے ہوئے تھے، اس دن کو کشمیریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ راجہ فاروق خان نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے مقدس لہو سے کشمیر کی تاریخ بدلی، کشمیریوں کی ثابت قدمی کی وجہ سے ہندوستان کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کشمیر کے مقدس لہو کے صدقے تحریک آزادی اپنی منزل مقصود تک پہنچے گی، ہندوستان کشمیریوں کا تشخص مٹانا اور حق آزادی ختم کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ برس 5 اگست سے کرفیو لگا کر کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش