QR CodeQR Code

شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، سراج الحق

13 Jul 2020 12:20

یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اذانیں گونجتی اور اللّہ کی کبریائی کے نعرے بلند ہوتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر لاہور سے اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں اذانیں گونجتی اور اللّہ کی کبریائی کے نعرے بلند ہوتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 874097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874097/شہداء-کی-قربانیاں-ضرور-رنگ-لائیں-گی-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org