QR CodeQR Code

دہلی کے موجودہ حکمران ماضی کے مہاراجہ ہری سنگھ سے بھی بدتر ہیں، مسعود خان

13 Jul 2020 12:28

13 جولائِی کے حوالے سے اپنے پیغام میں صدر آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ 1931ء میں کشمیری ڈوگرہ فوج کی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کرتے رہے، اہل کشمیر کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کا دن تحریک آزادی کشمیر کا ایک خونی باب ہے۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا یوم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کا دن ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، یہ دن تحریک آزادی کشمیر کا ایک خونی باب ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ 1931ء میں کشمیری ڈوگرہ فوج کی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کرتے رہے، اہل کشمیر کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے موجودہ حکمران ماضی کے مہاراجہ ہری سنگھ سے بھی بدتر ہیں، بھارتی حکمران جمہوریت کا نام لے کر استعماری آقا بنے ہوئے ہیں، ہندووں کو بسیں بھر کشمیر لا کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ڈومیسائل کے قواعد تبدیل کر کے بھارتی شہریوں کو وہ حقوق دیے جا رہے ہیں جو کشمیروں کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عہد کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے مزاحمت کو تیز کریں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 874098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874098/دہلی-کے-موجودہ-حکمران-ماضی-مہاراجہ-ہری-سنگھ-سے-بھی-بدتر-ہیں-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org