QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر وار جاری، 2 روز میں مزید 114 اہلکار شکار

13 Jul 2020 14:58

کورونا کا شکار پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 2210 ہوگئی ہے، اس وائرس سے سندھ پولیس کے 16 افسر و جوان شہید ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس میں کورونا کے 114 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد کورونا کا شکار پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 2210 ہوگئی ہے، اس وائرس سے سندھ پولیس کے 16 افسر و جوان شہید ہو چکے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 2 روز کے دوران کورونا کے 114 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کورونا میں مبتلا افسران و جوانوں کی تعداد 2210 ہوگئی ہے، کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے، جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر علاج پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 1608 ہے، 586 افسران اور جوان صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کیلئے انتہائی پُرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 874131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874131/کورونا-وائرس-کے-سندھ-پولیس-پر-وار-جاری-2-روز-میں-مزید-114-اہلکار-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org