0
Monday 13 Jul 2020 15:08

خیبر پختونخوا میں 47 ارب روپے کے قرضوں سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے

خیبر پختونخوا میں 47 ارب روپے کے قرضوں سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے 47 ارب روپے کے قرضوں سے مکمل کئے جائیں گے، جبکہ ترقیاتی منصبوں کی تکمیل کیلئے 38 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ خیبر پختونخوا کے مالی سال برائے 21-2020ء کی بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبے میں صوبائی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 86 ارب روپے غیر امداد اور قرضوں کی مد میں شامل ہیں جس میں 38 ارب روپے غیر ملکی امداد، 47 ارب غیر ملکی قرضوں کا حصہ شامل ہے۔ ترقیاتی منصبوں کیلئے 31 ارب 91 کروڑ کا قرضہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک، 11 ارب 630 روپے آئی ڈی اے، 3 ارب 32 کروڑ یورپی یونین، 2 ارب روپے ورلڈ بینک، جے آئی سی اے سے ایک ارب 10 کروڑ اور اٹیلین ڈویلپمینٹ بینک سے 12 کروڑ روپے کا قرضہ شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کیلئے 10 ارب 82 کروڑ، ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے 9 ارب 99 کروڑ، ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کیلئے 2 ارب 55 کروڑ، انرجی اینڈ پاور کیلئے 8 ارب 4 کروڑ، زراعت کیلئے 4 ارب 5 کروڑ، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے 3 ارب 25 کروڑ، پانی منصوبوں کیلئے دو ارب 35 کروڑ، محکمہ خزانہ کیلئے 3 ارب 25 کروڑ، صحت کیلئے 14 ارب 35 کروڑ، کھیل سیاحت کیلئے 11 ارب 17 کروڑ اور نکاسی آب کے منصوبوں کیلئے ایک کروڑ کا قرضہ شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 874133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش