QR CodeQR Code

یمن کیجانب سے جارح سعودی عرب کے حساس فوجی مقامات و تیل کی تنصیبات پر کامیاب جوابی حملہ

13 Jul 2020 16:59

عرب ای مجلے المسیرہ کیمطابق جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک وسیع جوابی کارروائی کے دوران سعودی شہروں جیزان، نجران اور عسیر میں واقع سعودی دشمن کے متعدد فوجی ٹھکانوں، حساس مراکز اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس جوابی آپریشن کے دوران یمنی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کی خمیس مشیط ایئربیس میں واقع جنگی طیاروں کے شیڈ اور پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹمز سمیت ابہا، جیزان اور نجران کے ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے آج علی الصبح جاری ہونے والے اپنے بیان میں یمنی فورسز کی جانب سے جارح سعودی عرب کے خلاف وسیع جوابی کارروائی کی اطلاع دی ہے۔ عرب ای مجلے المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے اپنی ایک وسیع جوابی کارروائی کے دوران سعودی شہروں جیزان، نجران اور عسیر میں واقع سعودی دشمن کے متعدد فوجی ٹھکانوں، حساس مراکز اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ آج علی الصبح ہونے والے اس جوابی آپریشن کے دوران یمنی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کی خمیس مشیط ایئربیس میں واقع جنگی طیاروں کے شیڈ اور پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹمز سمیت ابہا، جیزان اور نجران کے ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی جوابی کارروائی میں سعودی شہر جیزان کے اندر واقع تیل کی بڑی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی یہ جوابی کارروائی سخت ترین سرحدی محاصرے اور "حجہ" و "تنومہ" پر ہونے والے سعودی حملوں کا جواب ہے۔


خبر کا کوڈ: 874151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874151/یمن-کیجانب-سے-جارح-سعودی-عرب-کے-حساس-فوجی-مقامات-تیل-کی-تنصیبات-پر-کامیاب-جوابی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org