0
Monday 13 Jul 2020 19:01

کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج، کیبل آپریٹرز کا شام 7 سے رات 9 تک سروس بند رکھنے کا اعلان

کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج، کیبل آپریٹرز کا شام 7 سے رات 9 تک سروس بند رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے ظالمانہ رویئے کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں شام 7 سے رات 9 بجے تک انٹرنیٹ اور کیبل ٹی وی بند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کا فیصلہ صرف آج کے لئے ہے کل تک رابطہ نہیں کیا گیا تو دوبارہ ہڑتال ہوگی، ہماری ہڑتال کو دھمکی نہ سمجھا جائے، ہم بھی احتجاج کا حق رکھتے ہیں، حکومت سے اپیل کررہے ہیں مداخلت کرکے مسئلہ حل کرائیں۔ خالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک طرف مذاکرات کررہی ہے دوسری جانب تاریں کاٹی جارہی ہیں، کے الیکٹرک کو پابند بنایا جائے کہ ہماری کیبلز نہ کاٹی جائیں، پیمرا کا کام ہے ہمارے کاروبار کا تحفظ کرے اور کے الیکٹرک کو پابند کرے۔

چیئرمین کیبلز آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کوئی بھی انڈسٹری جب انتہائی مجبور ہوجاتی ہے تو بند ہوتی ہے، ہمارے مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی تو پورے پاکستان میں ہڑتال کریں گے، گورنر سندھ سے درخواست ہے کہ کے الیکٹرک اور ہمیں بلائیں بات کریں، حکومت سے بھی درخواست کرتے ہیں ہمارے مسئلے کو حل کرائیں۔ خالد آرائیں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے کے الیکٹرک کو احکامات دئیے جو ہوا میں اڑا دیئے گئے، وزیراعلیٰ سندھ کو بھی درخواست دی کہ ہمیں نقصان ہورہا ہے، درخواست میں کہا کہ ہمیں کیبل زیر زمین کرنے کے لئے وقت درکار ہے، کے الیکٹرک بدمعاشی کررہا ہے کل بھی ہماری کیبلز کاٹی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے احکامات دیئے تھے بیٹھ کر معاملے پر ایس او پیز طے کریں، ہم نے اتفاق کیا کہ کوئی لائحہ عمل طے کریں گے، کے الیکٹرک کیا چاہتی ہے کیا پورا میڈیا بند ہوجائے۔
خبر کا کوڈ : 874170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش