QR CodeQR Code

قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

13 Jul 2020 19:23

محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق مویشی منڈیوں میں ماسک اور سینٹی ٹائزرز کا استعمال لازمی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، تمام مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہر میں مویشیوں کی خرید و فروخت نہیں ہوگی۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق بچے، بوڑھے اور بیمار لوگوں کے مویشی منڈیوں میں جانے پر پابندی ہوگی، مویشی منڈیوں سے شہر جانیوالے راستوں پر نفری تعینات کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے تمام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ عیدالاضحی کی نماز ایس او پیز کے مطابق ادا کی جائے۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق مویشی منڈیوں میں ماسک اور سینٹی ٹائزرز کا استعمال لازمی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 874171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874171/قربانی-کی-کھالیں-جمع-کرنیوالی-کالعدم-تنظیموں-کیخلاف-کارروائی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org