0
Monday 13 Jul 2020 19:40

کراچی، سپرہائی وے پر رینجرز کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جوان شہید اور 5 زخمی

کراچی، سپرہائی وے پر رینجرز کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جوان شہید اور 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرز کی موبائل  حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں حوالدار جاں بحق اور انسپکٹر سمیت 5 جوان شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرز کی موبائل حادثے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں موبائل میں سوار حوالدار سہیل اکرم موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ انسپکٹر عبدالرزاق، لانس نائیک گل خان، سپاہی حمزہ، سپاہی مرتضی اور ڈرائیور مشتاق شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گڈاپ سٹی پولیس کے مطابق رینجرز کی جس موبائل کو حادثہ پیش آیا، وہ رینجرز کے 35 ونگ کی تھی او ٹائر پھٹنے کے باعث موبائل الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز افسران موقع پر پہنچ گئے، حادثے میں شہید ہونے والے حوالدار کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 874172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش