0
Monday 13 Jul 2020 19:50

کراچی میں 24 اور 25 جولائی کو تیز اور درمیانی بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں 24 اور 25 جولائی کو تیز اور درمیانی بارشوں کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 اور 25 جولائی کو تیز اور درمیانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  24 سے 25 جولائی کے درمیان کراچی میں مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 24 سے 25 جولائی کے درمیان شہر میں نئے مون سون سلسلے کی توقع ہے، جو طاقتور بھی ہو سکتا ہے، اور اس کے تحت شہر میں درمیانی اور تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں آئندہ 5 سے 6 روز کے دوران موسم اسی طرح سے خوشگوار رہنے کا امکان ہے، تیز بارش کا سبب بننے والا سسٹم اس وقت کراچی کے اطراف میں کہیں موجود نہیں ہے، تیز سمندری ہواؤں کی وجہ سے بننے والے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو رہی ہے، اور انہی بادلوں کی وجہ سے کل بھی شہر میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش