0
Monday 13 Jul 2020 20:00

گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ اپنے اعترافی بیان سے مُکر گیا

گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ اپنے اعترافی بیان سے مُکر گیا
اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت کے دوران اپنے اقبالی بیان سے مکر گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی، رینجرز پراسیکیوٹر نے عزیر بلوچ کا اعترافی بیان کیس کا حصہ بنانے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے عزیر بلوچ سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے اعترافی بیان کی کاپی کیس کا حصہ بنا دیں؟ عدالتی استفسار پر عزیر بلوچ نے کہا کہ میرا کوئی اعترافی بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔ فاضل جج نے عزیر بلوچ سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کا جج کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ ہوا ہے، جس پر آپ کے دستخط بھی موجود ہیں، اس کیس کے ٹرائل سے بھی مکر جاؤ گے، کوئی ٹرائل نہیں ہوا۔ عدالت نے یاسر پٹھان، ثاقب باکسر، جواد لنگڑا، حمید عرف لالا اورنگی، شاہد مکس پتی، شیراز کامریڈ، زاہد لاڈلا، آصف مٹھل، فیصل پٹھان، استاد تاجو اور شبیر احمد کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے 25 جولائی کو پولیس مقابلے میں ہلاک بابا لاڈلا سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، ملزمان پر آئندہ سماعت پر ترمیمی فرد جرم عائد کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 874178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش