0
Monday 13 Jul 2020 21:12

نگر میں طلبہ و طالبات کیلئے مفت ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سنٹر کا افتتاح

نگر میں طلبہ و طالبات کیلئے مفت ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سنٹر کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل ثاقب اقبال نے گورنمنٹ ڈگری کالج ہروسپو داس نگر میں سٹوڈنس کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ عالمی وباء کے تناظر میں ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ڈسٹرکٹ نگر آئے ہوۓ طلبہ و طالبات اور وادی نگر میں موجود طلباء کو آئن لائن کلاسوں کے حوالے سے درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس سی او  نے سٹوڈنٹس کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کرکے تیز ترین مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی ہے جہاں طلباء کو درس و تدریس کے عمل میں مدد حاصل ہو گی۔ ڈسٹرکٹ نگر میں موجود وہ طلباء جنہیں آئن لائن کلاسوں کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں وہ صبح 9 بجے سے سہ پہر 5 بجے کے درمیان ڈگری کالج ہریسپو داس نگر میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔

نگر میں سٹوڈنٹس کمیونٹی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او نے کہا کہ موجودہ عالمی وباء کی وجہ سے جی بی کے طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے ڈی جی ایس سی او نے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں سٹوڈنٹ کمیونٹی سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں علی آباد ہنزہ اور سکردو بلتستان میں پہلے ہی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور آج یہاں پر بھی اس سینٹر کے افتتاح کے بعد وادی نگر کے سٹودنٹس کو بھی مفت تیز ترین انٹرنیٹ سروس میسر ہوگی جس سے طلبا و طالبات کو آن لائن کلاسوں کے حصول نیز امتحانی معاملات اور تدریسی مواد ڈاؤن لوڈ کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔

اس موقع پر پرنسپل ڈگری کالج نگر نے ڈی جی SCO اور سیکٹر کمانڈر ایس سی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او کی جانب سے ملک بھر سے آئے ہوئے اور نگر میں موجود طلباء کے لیے مفت ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے جس سے طلباء کو تعلمی امور کی انجام دہی اور تحقیق کے عمل میں آسانی پیدا ہوگی۔ اس موقع پر طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایس سی او نے طلبہ و طالبات کے لیے مفت ہائی سپیڈ انٹرنیٹ فراہم کر کے طلباء کی مشکل آسان کر دی ہے۔ تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی سے آئن لائن کلاسوں کا حُصول آسان ہو جائے گا جس کے لئے SCO کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش