QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن، بازار و سڑکیں سنسان

13 Jul 2020 21:57

سرینگر میں انتظامیہ نے لوگوں کے گھروں میں ہی بیٹھنے کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو سیل کردیا ہے اور قابض فورسز کی بھی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تعیناتی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کے متاثرین او متوفین میں روز افزوں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص سرینگر کے بیشتر علاقوں میں پیر کے روز دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر ایک بار پھر ویرانی چھا گئی۔ سرینگر میں انتظامیہ نے لوگوں کے گھروں میں ہی بیٹھنے کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو سیل کردیا ہے اور قابض فورسز کی بھی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تعیناتی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے وادی کشمیر میں کورونا کے متاثرین میں کافی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 874205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874205/مقبوضہ-کشمیر-کے-بیشتر-علاقوں-میں-دوبارہ-لاک-ڈاؤن-بازار-سڑکیں-سنسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org