0
Monday 13 Jul 2020 21:57

بھارت میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 28 ہزار سے زائد نئے کیس ظاہر

بھارت میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 28 ہزار سے زائد نئے کیس ظاہر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لگاتار دوسرے دن بھی ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریباً 8.78 لاکھ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28701 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 878254 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز 28637 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ راحت پہنچانے والی بات ہے کہ صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18850 مریض صحتمند ہوئے جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 553471 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 301609 فعال کیس ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 500 اموات سے بڑھ کر 23174 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش